پشاور‘ساتویں سالانہ غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد

December 06, 2021

پشاور(جنگ نیوز)حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی کے سلسلہ گیارویں شریف کی مناسبت سے ساتویں سالانہ غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد گنج پتی نزد ٹی بی سنٹر پشاور میں کیا گیاجس میں سلسلہ قادریہ ، میریہ انجمن میلاد مصطفی جنیدیہ میریہ کے سربراہ الحاج حضرت ڈاکٹر محمد آصف جان میر ، کمشنر ایف بی آر محمد ایاز ، محمد عثمان باچا ، سید فیض احمد ترمذی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل حبیب قریشی نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ؐکی محبت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے میلاد اور درود کی محفلیں منعقد کرنا عاشقان رسول کی روایت ہے جس میں ذکر الٰہی ، سنت النبوی سے دل منور ہوتے ہیں ۔نوجوان نسل کو اسلامی روایات سے متعارف کرنا علماء کی ذمہ داری ہے ۔ کانفرنس میں شیخ عبدالقادر جیلانی کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ۔معروف نعت خواہوں کنزر میر قادری ، ندیم قادری اور نواب قادری نےحمد و ثناء پیش کی ۔