اسلام آباد: نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا

December 07, 2021

اسلام آباد میں نوجوان کے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے مناظر/ فیس بک سے اسکرین گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی سپلائی کرنے والے مین سپلائی لائن ٹاور پر ایک شخص چڑھ گیا۔

پولیس کی جانب سے تھوڑی سی جدوجہد کے بعد ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان کو نیچے اتار لیا گیا۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔

تھانے منتقل کیے جانے کے وقت زیرِحراست نوجوان نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے مطالبات صرف وزیرِ اعظم عمران خان کو بتاؤں گا۔