• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ، ایک شخص ٹاور پر چڑھ گیا

اسلام آباد : 1 شخص ٹاور پر چڑھ کر وزیر اعظم سے ملنے کا مطالبہ کرنے لگا


وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص وزیر اعظم سے ملنے کا مطالبہ لے کر موبائل فون کے ٹاور پر چڑھ گیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ایک شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور وزیر اعظم سے ملاقات کا مطالبہ کرنے لگا۔

ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا کہنا تھا کہ میں بے روزگار ہوں میری وزیراعظم سے ملاقات کروائی جائے۔

پولیس نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد موبائل فون ٹاور پر چڑھے شخص کو نیچے اتارا جبکہ ٹاور پر چڑھے شخص نے پولیس کو دیکھ کر پھندا لینے کی کوشش بھی کی۔

موبائل فون ٹاور سے اتارنے کے بعد پولیس نے اُس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین