گوگل، پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری، کھیل شامل

December 09, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے، یہ وہ سرچز ہیں جن کے باعث 2020ء کے مقابلے میں 2021ء کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی، اس فہرست میں کھیلوں،موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں اور ملک میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے،اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچز کے نتائج پر چھایا رہا، 2021ء کےلئے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی۔ 20ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے، مقبول ترین سرچز میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پاکستان سپر لیگ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ زمبابوے، بھارت بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا شامل ہیں،اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔