ہیلی کاپٹر حادثہ: زندہ بچنے والے بھارتی افسر کی حالت کیسی ہے؟

December 09, 2021

بھارتی وزیر دفاعراج ناتھ سنگھ نےبھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے علاج اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے مسافر ہیں۔

اس حوالے سےبھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہگروپ کیپٹن ورون سنگھ کی حالتنازک لیکن مستحکم ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ’گروپ کیپٹن ورون سنگھ لائف سپورٹ پر ہیں اور انہیں بچانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’گروپ کیپٹن سنگھ کا شدید جھلسنے کی وجہ سے بھارت کے ملٹری اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرا۔