میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، حسان خاور

December 11, 2021

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استحقاق ہے کسی بھی شخص کو تبدیل کرسکتے ہیں، میری تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل روشن بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین ہے، صوبائی حکومت صوبے کا تاریخی پروگرام ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، میرا کام حقائق بتانا ہے، فسانوں کی دنیا میں نہیں رہ سکتا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہمارا ثبوت ہے، پہلے کام کم اور ڈھنڈورا زیادہ پیٹا جاتا تھا۔