جنید اور عائشہ کا مریم اور صفدر سے موازنہ

December 15, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات گزشتہ رات دلہن عائشہ سیف کے گھر آئی۔

بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نوبیاہتا جوڑے کا موازنہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے کرنے لگے۔

مریم نواز نے اپنی شادی میں سُرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا جبکہ ان کی بہو عائشہ سیف نے گولڈن رنگ کا ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

دوسری جانب اگر کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر کی بات کی جائے تو دونوں نے ایک جیسی شیروانی زیب تن کی تھی۔

جنید صفدر نے اپنے اس بڑے دن کے لیے ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا۔

مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔