عائشہ اکرم نے موٹر سائیکل سے گرنے کا مقدمہ درج کروادیا

December 17, 2021

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے لاہور میں موٹر سائیکل سے گرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس کے مطابق عائشہ اکرم جو چند روز قبل موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئی تھیں، نے واقعے کا مقدمہ درج کروایا۔

عائشہ اکرم نے ایف آئی آر کے لیے پولیس کو بتایا کہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ راوی ٹول پلازہ پر موٹر سائیکل سے گر گئی۔

ٹک ٹاکر کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق راوی ٹول پلازہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے ہماری موٹر سائیکل کا توازن خراب ہوا۔

عائشہ اکرم نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ میرا برقعہ موٹر سائیکل کے پہیے میں آگیا تھا، جس کے باعث ہم گرگئے۔