• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نےاب تک 6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کی جانب سے ملزمان کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے اور انہوں نے ابھی تک 6 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت سکیورٹی میں کیمپ جیل آئی تھیں۔

عائشہ کے سامنے تمام ملزمان کو شناخت کے لیے کھڑا کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے 160 افراد کی شناخت پریڈ آج کیمپ جیل میں ہورہی ہے۔

اس سے قبل کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، عائشہ اکرم جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کر رہی ہیں ، کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی شناخت پریڈ کے موقع پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو 20 بیس افراد کے گروپ میں متاثرہ خاتون کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقرر کی گئی شناخت پریڈ کی تاریخ پر عائشہ اکرم طبیعت خراب ہونےکی وجہ سے جیل نہیں آسکی تھیں جس کے بعد مجسٹریٹ کیمپ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے تھے اور شناخت پریڈ کی نئی تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین