کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ، پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

December 17, 2021

تاشقند میں کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔

نوح دستگیر بٹ نے 109 پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلو گرام کا وزن اٹھاکر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ان مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی اور بھارتی کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں کامیابی کے ساتھ ہی نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔