پیر تک بجلی اور گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ملیں بند کردیں گے، آپٹما کا انتباہ

December 17, 2021

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسیو سی ایشن (آپٹما) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پیر تک بجلی اور گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پنجاب بھر میں ملیں بند کردیں گے۔

کیپٹو پاور پلانٹس والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے تما م دعووں کے باجود وزارت توانائی پنجاب کے 400 کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی بندش کے بعد بجلی بھی بلا تعطل فراہم نہیں کرسکی۔

آپٹما رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی کےبار بار تعطل سے کروڑوں روپےکا نقصان ہورہا ہے، گیس کے بعد بجلی بھی نہ ملی تو صنعت کیسے چلے گی، ان حالات میں چار ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

آپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت 24 گھنٹے گیس دے یا بجلی، ورنہ پیر سے ملیں بند کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔