اٹلی میں دیوہیکل تعمیراتی کرین گرنے سے 3 مزدور ہلاک

December 18, 2021

اٹلی کے شہر ٹورین میں دیوہیکل تعمیراتی کرین سڑک پر گرنے سے کرین پر کام کرنے والے 3 مزدور ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران دیوہیکل کرین اچانگ گر پڑی، جس کے نتیجے میں کرین پر کام کرنے والے 3 مزدود ہلاک ہوگئے، کرین گرنے سے سڑک پر موجود ایک راہ گیر اور گاڑی میں بیٹھا شخص زخمی ہوا۔

فوری طور پر کرین گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔