لنڈی کوتل میں بے نظمی و بھگدڑ، ووٹرز نے بیلٹ باکس توڑ دیا

December 19, 2021

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبرکے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بے نظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی۔

ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ راتوں رات ایک پولنگ اسٹیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔