ورلڈ اکنامک فورم نے جنوری 2022 میں ڈیووس میں اپنا سالانہ اجلاس ملتوی کردیا

December 20, 2021

ورلڈ اکنامک فورم نے اگلے سال جنوری میں ڈیووس میں اپنا سالانہ اجلاس ملتوی کردیا، اجلاس کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کی لہر میں تیزی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس اب 2022 کے موسم گرما میں ہوگا۔

ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ پر پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کی بنا پر اجلاس کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔

فورم کا کہنا ہے کہ سوئزر لینڈ حکومت کی رہنمائی اور ماہرین کے تعاون سے اقدامات کررہے ہیں۔