بھارت پنجاب سیکٹر میں میزائل دفاعی نظام لگانے لگا

December 21, 2021


پاکستان، چین سے خطرات کا بہانہ بنا کر بھارت پنجاب سیکٹرمیں میزائل دفاعی نظام لگانے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل دفاعی نظام کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں لگایا جا رہا ہے۔

روس نے بھارت کو ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

دفاعی نظام کے پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں ماہ مکمل ہو جائے گی۔