ترکی اور قطر کے اہلکاروں کا مشترکہ وفد کابل پہنچ گیا

December 23, 2021

فوٹو: فائل

ترکی اور قطر کے اہلکاروں کا مشترکہ وفد کابل پہنچ گیا، افغان میڈیا کے مطابق وفد افغانستان میں پانچ ایئرپورٹس پر تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل، بلخ، ہرات، قندھار اور خوست کے ایئرپورٹس ترکی اور قطر مشترکہ طور پر آپریٹ کریں گے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد افغانستان میں بین الاقوامی پروازیں 24 گھنٹے چلیں گی۔

معاہدہ ٹاور، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور تکنیکی حصوں کے بارے میں ہوگا، معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے ملک کے قومی مفادات پر پوری توجہ دی جائے گی۔