بھارت میں عیسائیوں پر مظالم، امریکی اخبار کے ہوشربا انکشافات

December 25, 2021

فوٹو: فائل

امریکی اخبار نے بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کے خلاف امریکی اخبار میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹکے مطابق بھارت میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے۔ انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ہندو انتہاپسندانہ سوچ کی وجہ سے بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہاپسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

رپورٹکے مطابق بھارت میں موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق عیسائیوں کے زیر اثر چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہاپسند وکلا نے بند کروانے کے لئے شکایات درج کروائی ہیں۔

رپورٹکے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں۔

امریکی اخبار نے رپورٹمیں مزید لکھا کہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نریندر مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔