گندم کی خریداری مہم تاحال تاخیر کا شکار

May 05, 2024

فائل فوٹو

گندم کی خریداری مہم تاحال تاخیر کا شکار ہے جس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی اسٹوریج کے لیے گنجائش نہ ہونے اور فنڈز کی کمی خریداری میں رکاوٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کارڈ کے ذریعے امداد دی جائے گی۔

دوسری جانب کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ کسان کل اپنے احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔