سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

December 26, 2021


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کواُن کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کو اُن کے پنویل فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اُنہیںکاموٹھے کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اُنہیں علاج کے بعد اسپتال سےڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان 27 دسمبر کو 56 برس کے ہوجائیں گے، وہپنویل فارم ہاؤس میں اپنیسالگرہ فیملی اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔