کیا محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟

December 27, 2021

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا ٹیسٹ میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جو روٹ نے رواں سال 15 میچز کی 28 اننگز میں اب تک 1680 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد یوسف نے2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 1788 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے،جوروٹ کو محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مذکورہ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مزید 109 رنز بنانے پڑھے گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی باری کھیل لی ہے جس میں وہ 185 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔