آلودہ شہروں کی فہرست، لاہور ٹاپ 5 میں موجود

December 30, 2021


ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور نے آلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر کے اہم شہروں کی جاری کی گئی فہرست میں ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے اہم شہروں کی جاری کردہ فہرست میں لاہور آج 253 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جہاں بھارتی دارالحکومت دہلی 265 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سرِ فہرست جبکہ پولینڈ کا شہر کراکوف 263 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار

اس فہرست میں 173 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے شہروں کی آلودگی کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں لاہور پہلے، گوجرانولہ 232 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، رائے ونڈ 205 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں بھی کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔