سال کے اختتام پر ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، اسد عمر

December 31, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمدللہ 2021 کےاختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کا ہدف پورا کرلیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں این سی او سی کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت سے ایک ہدف حاصل ہوا جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔