حکومت نے صرف آکسیجن اور سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، نوید قمر

December 31, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے آکسیجن اور سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، کیا معلوم یہ آئندہ سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں۔

ایک بیان میں نوید قمر نے کہا کہ جون میں مزید نزلہ گرنے والا ہے، عوام کو اس حد تک دیوار سے نہ لگائیں کہ ملک چلانا مشکل ہو جائے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کل حکومت نے ایکسپائرڈ آرڈیننس کو توسیع دی، مِنی بجٹ بل پر ووٹ ہو گا تو اپوزیشن کے تمام نمبر پورے ہوں گے۔