آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں

January 05, 2022

آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ لائیو کنسرٹ کے دوران اپنی آواز کا جادو جگا رہی تھیں ایسے میں اچانک ان کے بالکل نزدیک آگ کا شعلہ بھڑک اٹھا۔


گلوکارہ آگ کے شعلے کے اتنے قریب تھیں کہ اگر وہ بروقت پیچھے نہ ہوتیں تو ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔

خوش قسمتی سے وہ اس حادثے سے محفوظ رہیں لیکن وہ تھوڑا گھبرا گئیں تھی اور گانا بھی روک دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔