• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی مایوں پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

کومل بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز  میں سہیلیوں اور بہن کی اپنی مایوں میں موج مستی اور ڈانس کی ویڈیوز شیئر کی۔



کومل بیگ کل سلیم نامی شخص سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ اپنی بہن کومل بیگ کو ابٹن اور مہندی لگا رہی ہیں۔

کومل بیگ کی مایوں پر آئمہ بیگ اور ان کی سہیلیوں نے بالی ووڈ گانوں پر ڈانس بھی کیا۔