مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا کیا جائے، سابق آسٹریلوی سینیٹر

January 05, 2022

سابق آسٹریلوی سینیٹر اور انسانی حقوق کی کارکن لی ریانن نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی عالمی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلا اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں لی ریانن نے کشمیریوں کے لیے انصاف یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2022 میں کشمیریوں کے لیے انصاف، مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجیوں کے انخلا، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق اسی صورت میں عالمی لیڈر بھی مودی اور بی جے پی حکومت کے جرائم اور جھوٹ کے خلاف ایکشن لیں گے۔