ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری پوسٹ میں کیا کہا گیا؟

May 20, 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ـــ فائل فوٹو

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ٹیم نے ان کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد ان کی ٹیم کی جانب سے اُنہیں خراجِ عقدت پیش کرنے کے لیے عربی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے’سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ‘ جس کا اردو میں مطلب ہے’ہم ابراہیم رئیسی کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ نیک کام کرنے والوں میں سے ایک ہیں‘۔

فوٹو بشکریہ اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ روز ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔