کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث ہے؟

May 20, 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ـــ فائل فوٹو

ایران کے صوبہ مشرقی آذر بائیجان میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت کئی اہم شخصیات جاں بحق ہوگئیں۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ اس حادثے کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی’موساد‘ کا ہاتھ ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں ایک اسرائیلی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ’اسرائیل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہگزشتہ برس دسمبر میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حملے کے جواب میں جب ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تب سے ہی دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت کشیدہ ہوگئی تھی۔

بعد ازاں، اسرائیل نے جواب میں ایران کے صوبے اصفہان پر محدود جوابی حملہ کیا۔