عمران خان قوم سے معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں، شازیہ مری

January 05, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔

شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والے بند کمروں میں ملاقاتیں نہیں کرتے، اس حوالےسے شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔ تحریک انصاف 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کرسکی۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا ہے، جمہوری تبدیلی ہی مسائل کا حل ہے۔

پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو لاہور میں کوئی جلسہ نہیں، مہنگائی اور دیگر ایشوز پر لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم اور پارلیمنٹ کے اندر حکومت کا احتساب چاہتے تھے لیکن پارلیمانی روایات کو روندا گیا۔