مصطفیٰ کمال کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

January 06, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روزاسلام آباد میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ جو باتیں مصطفیٰ کمال نےکیں اس پر غوروفکر کریں گے۔مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کی ایک سوچ ہے۔