اسپیکر کے پی کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

May 18, 2024

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل ( پرویژنل نیشنل آئینڈیٹیفیکیشن لسٹ) میں شامل کرنے کیخلاف دائر رٹ پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7روز میں جواب طلب کرلیا ۔جمعہ کے روز کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی درخواست گزار سپیکر بابر سلیم سواتی کی جانب سے کیس ی پیروی علی عظیم ایڈووکیٹ نے کی ۔