قیدی کی سیاسی بات چیت پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

May 18, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جیل میں قیدی کی سیاسی بات چیت پر پابندی متعلق جیل رولز کی شق265کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے درخواست پر دائرہ اختیار سے متعلق اعتراضات مسترد کر دئیے اور آئندہ جمعہ کو جیل رولز کی شق 265کیخلاف درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔ ج شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے دائرہ اختیار پر پر اعتراض اٹھایا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی عدالت سے سزا ہوئی۔ جوڈیشل ایریا اسلام آباد کا ہے جبکہ اڈیالہ جیل پنجاب اور راولپنڈی میں آتی ہے لیکن قیدی اسلام آباد کا ہے ۔