انضمام الحق پشاور زلمی کے صدر مقرر

January 06, 2022

فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا صدر مقرر کردیا گیا۔

سابق کپتان انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی سے بطور مینٹور منسلک تھے۔

اس موقع پرچیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خصوصاََ زلمی کے نوجوان کرکٹرز کو انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔