پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن

January 07, 2022


پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس میں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں اور خوراک فراہم کی گئیں۔

بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس میں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔