ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

January 07, 2022

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے باعث ان کی انگلینڈ سے کراچی آمد موخر ہوگئی ہے۔

ڈیوڈ ہیمپ کا انگلینڈ سے پاکستان روانگی کے لیے کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں آئیسولیشن اختیار کرنا پڑی اور ان کی آمد ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہے۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اب آئندہ ہفتے کراچی پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ویمنز ٹیم کا کیمپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔