بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی، راجیو شکلا

May 06, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی۔ بھارتی ٹیم اسی وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔