عمران خان ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں، عمران عباس

January 11, 2022

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کو سب سے ایماندار لیڈر قرار دے دیا ہے۔

عمران عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے اُن سے وزیرِاعظم کے بارے میں صرف ایک لائن میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا۔

اداکار نے اپنے مداح کی خواہش پر عمران خان کے بارے میں اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سب سے زیادہ ایماندار، وفادار اور مخلص لیڈر ہیں جوکہ حقیقت میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں‘۔

عمران عباس نے وزیرِ اعظم صاحب کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اُن کی خواہش ہے کہ وزیرِاعظم کو ملک میں موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایک اچھی ٹیم اورپالیسی بنانے والے مل جائیں‘۔