2021 اب تک ریکارڈ پر موجود گرم ترین پانچ سالوں میں سے ایک تھا، یورپی سائنسدان

January 11, 2022

یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2021 اب تک ریکارڈ پر موجود گرم ترین 5 سالوں میں سے ایک تھا۔ اس سال فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیس کی سطح میں نیا اضافہ دیکھا گیا جو ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

یورپی یونین کی انفارمیشن ایجنسی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (The EU's Copernicus Climate Change Service) کا کہنا ہے 2021 میں یورپ، شمالی امریکا اور بحیرہ روم میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

انفارمیشن ایجنسی کے مطابق درجہ حرارت میں یہ حیران کن اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ لوگوں کو زندگی گزارنے کے طریقوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہوگا اور دیر پا ترقی کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ میتھین گیس میں بھی خاطر خواہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔