اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ

May 01, 2024

فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وزیرِ اعظم ہاؤس جانے سے روک دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ سے مغویوں کی واپسی میں 6 ماہ سے ناکام ہے، غزہ جنگ روکیں اور یرغمال اسرائیلی واپس لائیں۔