12 سالہ لڑکی نے مکے مار کر تناور درخت گرادیا

January 13, 2022

روس سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ کمسن لڑکی نے خطرناک مکے بر سا کر تناور درخت گرا دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ’دنیا کی سب سے طاقت ور لڑکی‘ کا لقب پانے والی 12 سالہ ایونیکا ساڈواکاس نامی روسی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایونیکا ساڈواکاس نے باکسنگ گلوز پہنے ہوئے ہیں اور پرجوش انداز میں ایک صحت مند، تنا ور درخت پر مکے بر سا رہی ہے۔

اس 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں یہ کمسن لڑکی درخت پر مسلسل مکے مار رہی ہے اور صرف 40 سیکنڈ میں با آسانی درخت کا تنا کمزور کر کے اسے گرا دیتی ہے۔

غیر ملک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونیکا ساڈواکاس صرف 3 سال کی عمر سے باکسنگ کی ٹریننگ لے رہی ہے۔

ایونیکا ساڈواکاس کا خواب ہے کہ وہ ایک دن پروفیشنل باکسر بنے۔