آسٹریلیا کی ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا، پیٹ کمنز

January 13, 2022

فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے حوالے سے بہت کچھ ہونا ہے، تاہم میں بہت پازیٹو ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو کام کئے ہیں وہ شاندار ہیں، سب کچھ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر کچھ کھلاڑی نہ جانا چاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کا مارچ میں پاکستان کا دورہ شیڈیولڈ ہے۔