کرسٹیانو رونالڈو کا ’مدرز ڈے‘ پر والدہ کیلئے محبت بھرا پیغام

May 06, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی والدہماریہ ڈیلورس، پارٹنر جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ کچھ یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’دنیا کے بہترین خواتین کو مدرز ڈے مبارک ہو‘۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنی والدہماریہ ڈیلورس کے بہت قریب ہیں اور حال ہی میں اُنہوں نے اپنی والدہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دسمبر میں قیمتی گاڑی پورشے کائین تحفے میں دی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے لیکن کچھ ممالک میں یہ دن مہینے کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے اور پرتگال اُنہی ممالک میں شامل ہے۔