بھوٹان میں پہلی بار اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ

January 14, 2022

بھوٹان میں پہلی بار اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھوٹان میں اومی کرون کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھوٹان کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اومی کرون کے تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق اومی کرون کا کوئی کیس ابھی تک مقامی آبادی میں رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ بھوٹان کی 93 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہو چکی ہے۔