مردان میں جعلی وغیر رجسٹرڈ ادویات کے خلا ف کریک ڈائون

January 15, 2022

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی خصوصی ہدایات پر پروینشل و ڈسٹرکٹ ڈرگز انسپکٹرز نے جعلی و غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی/مشتبہ ادویات ضبط کر لی ہیں۔جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہینگی، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر پروینشل ڈرگز انسپکٹر ڈاکٹر سفی اللہ اور عبدالروف کی جعلی ادویات کی فروخت کے خلاف شوگر ملز روڈ اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے بلمقابل مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، اس دوران جعلی زوڈین، پوویڈین و آیوڈین سولوشن، ڈیٹول، ولویسیف 250/500 mg، ٹیپرافین 200 mg سمیت سرکار کی جانب سے بین شدہ غیر رجسٹرڈ شدہ، مشتبہ و جعلی ادویات کی بڑی تعداد سرکاری تحویل میں لے لی۔ اس دوران ڈرگ انسپکٹرز نے مشتبہ /جعلی ادویات کو سرکاری تجویل میں لیکر سیمپلز کی ٹیسٹنگ کیلئے DTL بھیج دئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ڈرگس ایکٹ 1976 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیںجسکے تحت قانونی کاروائی و مکمل تفتیش کی جائیگی۔