یونیورسٹی آف پشاور دو ماہ سے وائس چانسلر سے محروم

April 25, 2024

پشاور( جنگ نیوز )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پشاور گزشتہ دو ہفتوں سے وائس چانسلر سے محروم ہے۔ نگران وائس چانسلر سلیم ہوید دو ہفتے پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ سلیم ہوید نگران وائس چانسلر کے ساتھ ساتھ پرو وائس چانسلر بھی تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں اب یونیورسٹی میں نہ وائس چانسلر موجود ہیں اور نہ پرو وائس چانسلر موجود ہیں۔ انتظامی طور پر یونیورسٹی انتہائی بدترین صورتحال سے گزر رہی ہے۔