پشاور یونیورسٹی میں جلد از جلد وائس چانسلر تعینات کیا جائے، آئی جے ٹی

April 25, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی کے ناظم آفتاب عالم نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ہنگامی بنیادوں پر جامعہ پشاور میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل پورا کیا جائے بصورتِ دیگر اگر حالات ایسے رہے تو طلباء یونیورسٹی بچاؤ کیلئے سڑکوں پر تحریک کا آغاز کرینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پشاور گزشتہ دو ہفتوں سے وائس چانسلر سے محروم ہے۔ نگران وائس چانسلر سلیم ہوید دو ہفتے پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں وہ پرو وائس چانسلر بھی تھے۔