بااثر قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے کا معاملہ، کراچی جیل کے سپرنٹنڈنٹ معطل

January 15, 2022

بااثر قیدیوں کو جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں رکھنے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد کراچی کے جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کردیا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جیو نیوز نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کا بھانڈا پھوڑا تھا جس کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی ایک فہرست نکلتی چلی گئی۔