ویمن پی ایس ایل: ثنا میر کا رمیز راجا کے بیان کا خیر مقدم

January 15, 2022


پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

کراچی میں جیونیوز سے گفتگو میں ثنا میر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرانے کی بات خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کی بہتری کےلئے خواتین کی لیگ اور ویمن ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔

ثنا میر نے مزید کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ویمن ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پروگرام کرے گا۔

اُن کاکہنا تھا کہ پچھلے دو سال میں ویمن ٹیم کی پرفارمنس میں تھوڑی کمی آئی ہے، پی ایس ایل میں اس بار تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔