نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دی

January 16, 2022


آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچکی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے پر نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

نوواک جوکووچ کی بےدخلی کے خلاف اپیل کی سماعتفیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ نے کی تھی۔

آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا،سربین ٹینس اسٹار نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے 6 جنوری کو میلبرن پہنچے تھے، آسٹریلین بارڈر حکام نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کر کےحراست میں لیا تھا۔

سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روکا گیا تھا جبکہ 10 جنوری کو عدالت نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

گزشتہ روزجوکووچ کا ویزا آسٹریلین وزیر امیگریشن نے دوبارہ منسوخ کردیا تھا، جوکووچ نے ویزا منسوخی کے خلاف فیڈریل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔