بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ دسمبر 2020ء کی نسبت کم رہی: اسٹیٹ بینک

January 19, 2022


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری دسمبر 2020ء کے مقابلے میں د سمبر 2021ء میں کم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کیے گئے اعلامیئے کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ ماہ (دسمبر 2021ء میں) 15 اعشاریہ 57 کروڑ ڈالرز رہا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2020ء کے مقابلے میں دسمبر 2021ء میں بیرونی سرمایہ کاری 12 اعشاریہ 62 فیصد کم رہی۔

اعلامیئے کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں اب تک 65 کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

مرکزی بینک کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 75 کروڑ ڈالرز رہی۔

اسٹیٹ بینک کا اعلامیئے میں یہ بھی کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر براہِ راست سرمایہ کاری 1 ارب 5 کروڑ ڈالرز رہی، سرکاری شعبے سے 6 ماہ میں 10 کروڑ ڈالرز نکالے گئے۔